عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے غیر قانونی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا 

عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے غیر قانونی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا 
سورس: Twitter

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے غیر قانونی اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 

عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نوٹس پر  سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس کے سربراہ اکبر ناصر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے ہی وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور نیب کے حکام نے ہی اس وارنٹ پر عمل درآمد کے لیے سکیورٹی مانگی تھی، جو فراہم کی گئی۔

عدالت نے ڈی جی نیب راولپنڈی اور پراسیکوٹر جنرل کو آدھے گھنٹے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ جنرل نے اس معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جو کہ مسترد کردی گئی۔ سماعت کے بعد چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

مصنف کے بارے میں