پنجاب میں 9 ویں کا پرچہ ملتوی، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند 

پنجاب میں 9 ویں کا پرچہ ملتوی، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند 
سورس: file

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں بدھ کے روز ہونے والا نویں جماعت کا پرچہ ملتوی کردیا۔کل سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ برٹش کونسل نے بھی امتحانات منسوخ کردیے۔ 

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں کل منعقد ہونے والا نویں جماعت کا پرچہ ملکی صورت حال کے سبب ملتوی کردیا گیا ہے، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں کل سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

 لاہور بورڈ نے بھی دس مئی کو شیڈول نویں جماعت کا پرچہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محد عدنان نے کل ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی کینٹ میں متعدد پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے کل کی چھٹی کا اعلان بھی کردیا۔

پاکستان الائنس آف پرائیوٹ اسکولز پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے ملک بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، اعلامیے کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ عوام سکولز کی بندش کی بے بنیاد افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

پشاور سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ میں بدھ کو امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ دوسری جانب پشاور میں بعض نجی تعلیمی اداروں نے خود ساختہ طور پر کل سکول بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک بورڈ کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ کیمبرج بورڈ نے اے اور او لیول کے 10 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

مصنف کے بارے میں