وائٹ ہاؤس کا سفر،ٹرمپ 216 ووٹ لے کر آگے،ہلیری 202 کے ساتھ پیچھے

وائٹ ہاؤس کا سفر،ٹرمپ 216 ووٹ لے کر آگے،ہلیری 202 کے ساتھ پیچھے

واشنگٹن:  آئندہ چار سال کے لیے دنیا کا طاقت ور ترین شخص کون ہوگا اس کا فیصلہ ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں ۔اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مد مقابل ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔  امریکی نیوز چینل فاکس نیوز  کا کہنا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک216الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کی مد مقابلہ ڈیمو کریٹک امیدوار کو 202 ووٹ ملے ہیں۔

ریاست انڈیانا،کینٹکی، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما،انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤ تھ کیرولائنا، ٹینیسی،ورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب قرار پائے ہیں،انتخابی نتائج کے حوالے سے انتہائی اہم ریاست فلوریڈا سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے۔جبکہ ورمنٹ ،کنیٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا،الینوائے،میری لینڈ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں ہلیری

کلنٹن نے کامیابی سمیٹی ہے۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیٹ بھی ہلیری کلنٹن نے اپنے نام کرلی ہے۔کیلی فورنیا سے بھی جیت ہیلری کے حصےمیں آئی۔