ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کی فائرنگ،2 پولیس اہلکار جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کی فائرنگ،2 پولیس اہلکار جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی : دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں  اور دونوں اہلکاروں کوقریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔