محمد عامر کا ایسکس کاونٹی سے معاہدہ ہو گیا

محمد عامر کا ایسکس کاونٹی سے معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان کےفاسٹ بولرمحمدعامرکا ایسکس کاونٹی سے معاہدہ ہو گیا وہ اگلے کاونٹی سیزن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا بھگتنے کے بعد محمد عامر ایک بار پھر دنیا کرکٹ کے لئے اہم بولر بن گئے ہیں۔

پہلے مختلف لیگ ٹیموں اور اب انگلش کاونٹی نے محمد عامر کو اپنانا شروع کردیا ہے۔انگلش کاونٹی ایسکس نے بھی محمد عامر سے اگلے سیزن کیلیے معاہدہ کرلیا ہے ۔ محمد عامر کاونٹی چیمپئن شپ اور نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد 19جون سے ایسکس کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے ۔