لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کریں گے: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کریں گے: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو صحت کی جد ید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ گلگت میں صحت بیمہ کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کیلئے آلات کی خریداری پر 40کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

ہمارے گلگت کے نمائندے نے بتایا ہے کہ صحت کی بیمہ سکیمیں جرمنی کی حکومت کے تعاون سے شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد مستحق مریضوں کوعلاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔