آزاد کشمیر میں تعلیم کا فروغ ترجیح ہے: برجیس طاہر

آزاد کشمیر میں تعلیم کا فروغ ترجیح ہے: برجیس طاہر

اسلام آباد: امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ و فاقی حکومت آزاد کشمیر میں تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیر تعلیم سید افتخار گیلانی سے ملاقات میں کہی۔ برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت سے تعلیم کی ترقی کے حوالے سے بھرپور تعاون کریں گے اورانہیں جتنے بھی فنڈز کی ضرورت ہے وفاقی حکومت انہیں مہیا کرے گی۔