مصطفی کمال اور فاروق ستار کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں

مصطفی کمال اور فاروق ستار کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں

کراچی :پی ایس پی اور متحدہ کے اتحاد کو قائم ہوئے ابھی چند ہی گھنٹے ہوئے ہیں ،بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ ابھی تو انہوں نے نئے اتحاد کی خوشیاں بھی نہیں منائی،رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن میدان میں آگیا ۔

فاروق ستاراورمصطفیٰ کمال پر سرکاری زمینوں کی غیرقانونی لیزکا الزام کے حوالے سے ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے نوٹس کیلیے چیرمین اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا ہے ،خط نسرین جلیل سمیت دیگرکوتفتیش کیلیے طلبی نوٹس بھیجاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن کے چیرمین اینٹی کرپشن کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار،مصطفی کمال سمیت3ملزمان اختیارات کے نا جائزاستعمال کے مر تکب پائے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستارنے بطورمیئرگزری کی 50 ایکڑ اراضی کو کچی آبادی قرار دیا،جبکہ مصطفی کمال نے بطورسٹی ناظم پلاٹ مالکان کو لیزیں جاری کرنےکی منظوری دی اورسابقہ سٹی نائب ناظمہ نسرین جلیل نے مصطفی کمال کے مذکورہ اقدام کی تائید کی۔