نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 15 رنز سے ہرادیا

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 15 رنز سے ہرادیا

شارجہ: نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے دی.148 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 132 رنز بنا سکی.

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے147 رنز بنائے۔کیٹی مارٹین 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں ۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے تین کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں گرین شرٹس سخت مقابلے کے باوجود مقررہ اوورز میں 132 رنز ہی بنا سکی۔ناہیدا خان نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔تین میچوں کی سیرز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔