کوئٹہ دھماکے میں اے آئی جی حامد شکیل سمیت 3 افراد شہید

کوئٹہ دھماکے میں اے آئی جی حامد شکیل سمیت 3 افراد شہید

کوئٹہ: کوئٹہ کے حساس  علاقے چمن روڈ پر قاتلانہ حملے میں ایڈشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) بلوچستان پولیس حامد شکیل جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشنز حامد شکیل کے قافلے کو مبینہ خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے علاوہ مزید دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی بھی ہوئے۔ 

دھماکےکے زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ چمن ہاﺅسنگ اسکیم میں واقع اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔

  پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔