بڑی خبر،کپل شرما اور سنیل گروور دوبارہ دھوم مچانے کے لیے تیار

بڑی خبر،کپل شرما اور سنیل گروور دوبارہ دھوم مچانے کے لیے تیار

کپل اور سنیل دوبارہ چھوٹے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار


ممبئی:معروف بھارتی کامیڈین اور اداکارکپل شرما نے اپنی کھوئی ہوئی شان اور وقار واپس حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔

کپل شرما نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے لیکن ناممکمن نہیں ہے۔مجھے اپنی آنے والی فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ،مجھےیقین ہے کہ نہ صرف میری فلم  باکس آفس پر کامیاب ہو گی بلکہ مداح اس کو سہرائیں گے۔

ساتھ ہی ساتھ میرے پاس میرے اور سنیل کے مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ میں اور سنیل جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔میرا ارادہ یہ ہے کہ کپل شرما کی ٹیم  کے ساتھ دوبارہ شو کروں ۔ ساری ٹیم شو کرنے کے لیے تیار ہے اور سنیل ابھی لندن میں موجود ہیں وہ جیسے ہی واپس آئیں گے ہم اس بارے میں بات کریں گے۔

کپل نے کہا کہ میری اور سنیل کی بات ہو رہی ہے لیکن ایک عرصے سے ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اتنا بڑا نہیں تھالیکن اس کو اتنا بڑا بنا دیا گیا جس کے منفی اثرات ہماری دوستی پر مرتب ہوئے۔ میں انسان ہوں اور مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں اپنی غلطی کی معافی مانگ چکا ہوں اور میں سنیل کو یہی سمجھانے کی کوشش کہ میں انسان ہوں اور وہ مجھے معاف کر دیں ۔

لہذا مجھے امید ہے کہ ہماری دوستی میں آنے والی کڑواہٹ جلد ختم ہو جائے گی اور ہم ایک بار پھر کام کریں گے۔