مریم نواز کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

مریم نواز کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

لاہور: مریم نواز کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹویٹ میں عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدام ادروں کے خلاف بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ مریم نواز اس طرح کے ٹوئٹ سے ججز کی کردار کشی کر رہی ہیں اس طرح کے اقدام کرنے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی کی جائے ۔