سجنے لیلی بھنسالی کی انتہائی جذبا تی ویڈیو وائرل

 سجنے لیلی بھنسالی کی انتہائی جذبا تی ویڈیو وائرل

بھارتیوں نے سجنے لیلی بھنسالی کو جذباتی کر دیا ویڈیو وائرل
ممبئی: معروف بھارتی فلمساز سجنے لیلی بھنسالی کی جذباتی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔
بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلابھنسالی کی فلم پدماوتی شوٹنگ کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، ایک طرف فلم کا سیٹ جلایا گیا تو کبھی سیٹ کی حفاظت پرمامور سیکورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا جبکہ دوسری طرف بھارت میں ہڑتالیں کی جا رہی ہیں کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو سیمنا گھروں کو جلا دیا گیا ۔


ان حالات کے پیش نظر معروف بھارتی ہدایتکار سنجے لیلی بھنسالی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے عوام کو بتا یا کہ رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان کوئی بھی غلط سین کاسٹ نہیں کیا گیا لیکن میں نہیں جانتا کہ کس نے یہ افوا پھیلادی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے فلم بہت باریکی سے بنائی ہے اور فلم میں کسی ایسی چیز کی عکاسی نہیں کی گئی جو کسی کے احساسات کو ٹھیس پہنچائے۔