'علامہ اقبال کے افکار نے مایوسی کے عالم میں امید کے چراغ روشن کیے'

'علامہ اقبال کے افکار نے مایوسی کے عالم میں امید کے چراغ روشن کیے'

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کے افکار نے مایوسی کے عالم میں امید کے چراغ روشن کیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال ہماری فکری روایت کا روشن ستارہ ہیں جنہوں نے ایک مستحکم مملکت کا خواب دیکھا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کا تصور پیش کیا۔

یاد رہے آج علامہ اقبال کے 140 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ پاکستان نیوی کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ اس سے پہلے گارڈز کے فرائض پنجاب رینجرز کے پاس تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں