نیب ریفرنس میں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

نیب ریفرنس میں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب ریفرنس میں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی سپریم کورٹ اور الیکشن ٹریبونل کے اپنے اپنے فیصلے ہیں فیصلے آنے سے پہلے کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی.

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے میاں محمد نواز شریف کو منتخب کیا تھا وہ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں نیب ریفرنس میں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی. سپریم کورٹ اور الیکشن ٹریبونل کے اپنے اپنے فیصلے ہیں انکا کہنا تھا کہ فیصلے آنے سے قبل کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی. انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا مشترکہ اعلامیہ آگیا ہے نواز شریف کا نیب عدالت کے باہر بیان واضح موقف ہے نظر ثانی کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کا مشترکہ اعلامیہ آیا ہے ہر فیصلے میں الگ کہانی نظر آتی ہے کبھی گاڈ فادر کبھی سیسیلین مافیا کہا گیا شریف خاندان نے تمام چیزوں کا مقابلہ کیا ۔