قطری طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے پیچھے ایرانی خاتون کا ہاتھ نکلا

قطری طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے پیچھے ایرانی خاتون کا ہاتھ نکلا

ریاض: شوہر کی بے وفائی ثابت ہوجانے پر ایرانی بیوی کی ہنگامہ آرائی نے قطری ایئرلائنز کے طیارے کو ہندوستان میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کردیا۔ ہندوستانی جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ایرانی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ دوحہ سے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی جارہی تھی ۔

پرواز کے دوران شوہر سو گیا تھا۔ اُس نے شوہر کا موبائل کھولا تو متعدد خواتین کیساتھ شوہر کے رابطوں کا ریکارڈ سامنے آیا۔ اس پر وہ آپے سے باہر ہوگئی۔ شوہر کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ عملے نے اس کا غصہ کم کرنے کی کوشش کی۔

بالاخر پائلٹ کو جنوبی ہند کے شہر چنئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایرانی جوڑے کو اتار کر قطری طیارہ روانہ ہوگیا۔