سلامتی کونسل کا یمن میں انسانی بحران پراظہارتشویش

سلامتی کونسل کا یمن میں انسانی بحران پراظہارتشویش

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ دنیامیں اتنا بڑا انسانی بحران دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں یمن میں انسانی بحران پرتشویش ظاہر کی گئی، اس موقع پر کہا گیا کہ انسانی امداد نہ ملنے سے یمن میں لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں۔

اجلاس کے دوران کہا گیا کہ سعودی فوجی اتحاد نے انسانی امدا د کے لئے فضائی اور بحری راستے کھلے رکھے ہیں ،ضرورت اس بات کی ہے کہ یمن کے تمام ائرپورٹس اور سی پورٹ فعال رکھے جائیں۔یواین کے انڈر سیکریٹری برائے امدادی امور مارک لوکاک نے کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل روکےجانےپریمن میں بدترین انسانی بحران پیداہواہے۔