'متحدہ اور پی ایس پی اتحاد سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا'

'متحدہ اور پی ایس پی اتحاد سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا'

کراچی: کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کراچی میں ایکسپو پاکستان کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دونوں جماعتوں کو ایک کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی سیاست بھی الگ، الگ نہیں۔

انہوں نے کہا مصطفیٰ کمال کہتے تھے کہ ایم کیو ایم کے نام نے ہمیں داغدار کیا اور فاروق ستار کہتے ہیں ایم کیو ایم 35 سال کی سیاسی زندگی ہے کیسے ختم کر دوں۔ دوسرے دن دونوں ہی جماعتیں ایک ہو جاتی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش دیگر مسائل پر بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ پاکستانی سیاست کو الجھا کر رکھ دیا گیا ہے۔ دہشتگردی، پڑوسی ممالک سے تعلقات، معیشت پر بات نہیں ہو رہی ہے۔ کبھی عمران خان اور کبھی جے آئی ٹی پر بات ہوتی ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں جمہوریت چلتی رہے اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے اپنی کوششیں کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں