ایم کیو ایم پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

ایم کیو ایم پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

کراچی:کراچی میں کھلنے والی سیاسی پٹاری سے جہاں گزشتہ روز سے سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے وہیں گلِے شکوے کی پٹاری کھل گئی۔ فاروق ستار سے ناراض ارکان کی تعداد بڑھنے لگی .سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سرداراحمد نے بھی ناراضگی کااظہار کردیا .فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والوں میں کشور زہرہ ، کنورنوید ، عامر خان ، شبیر قائمخانی ،شاہد پاشا ، اورامین الحق بھی شامل  ہیں۔ناراض ارکان کاکہنا ہے کہ یہ اتحاد ہے یاالحاق ؟صورتحال واضح کی جائے ۔دوسری جانب فاروق ستار نے پارٹی کو تقسیم سے بچانے کے لیے رابطہ کمیٹی کااجلاس بلا لیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائے گی ۔