اسرائیل سے خفیہ رابطوں پر برطانوی وزیر مستعفی

اسرائیل سے خفیہ رابطوں پر برطانوی وزیر مستعفی

لندن: اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والی برطانوی خاتون وزیر محنت و بین الاقوامی ترقی پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے ان کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر محنت و بین الاقوامی ترقی نے چھٹیوں کے دوران اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیں، جس پر وزیراعظم ہاؤس نے ان سے ملاقاتوں پر وضاحت طلب کی تھی۔

وزیراعظم ہاؤس نے وزیر کی ان ملاقاتوں کو امور حکومت سے تجاوز کرنے کی کوشش قرار دیا، جس پرپریتی پٹیل نے معذرت کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں