یمن کے بحران کوسفارتکاری کیساتھ حل کیا جائے، وزیر خارجہ ایران

یمن کے بحران کوسفارتکاری کیساتھ حل کیا جائے، وزیر خارجہ ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کو  سفارتکاری کیساتھ حل کیا جائے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج پرعلاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقصد امن قائم رکھنا ہے اور کوئی بحران ایسا نہیں ہے جسے سفارتکاری کے ساتھ حل نہ کیا جا سکے ،جس طرح شام کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کر سکتے ہیں اسی طرح یمن کے بحران کو حل کرنا چاہیئے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ بمباری، دھمکی اور استعفی کے ساتھ یمن پر نیا بحران عائد نہیں ہونا چاہیئے۔

مصنف کے بارے میں