ترکی میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی، 100 سے زائد افراد گرفتار

ترکی میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی، 100 سے زائد افراد گرفتار

انقرہ:  ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران 100 سے زائدافراد کو گرفتار کر لیا، ان پر شبہ ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے نے ترک نیوز ایجنسی انادولو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ترک دارالحکومت انقرہ میں 1500 سے زائد پولیس اہلکاروں نے شہر کے 250 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 101 افراد کو گرفتار کرکے دستاویزات اور دیگر مواد اپنی تحویل میں لے لیا۔
دوسری طرف روسی صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ترک صدر رجب طیب اردگان کی آئندہ ہفتے ہونے والی ملاقات شام کے بحران پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے خارجہ امور کے مشیر یوری اوشاکوف کی طرف سے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں صدور آئندہ ہفتے سوچی میں ملاقات کریں گے ،جس میں شامی بحران کا موضوع اولین ترجیح ہوگا اور اس موضوع پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں شام کی عوامی کانگریس کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں