بھارتی خاتون باکسر میری کوم پانچویں مرتبہ ایشین باکسنگ چیمپئن بن گئیں

بھارتی خاتون باکسر میری کوم پانچویں مرتبہ ایشین باکسنگ چیمپئن بن گئیں

نئی دہلی: بھارت کی خاتون باکسر میری کوم پانچویں مرتبہ ایشین باکسنگ چیمپئن بن گئیں.

انہوں نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں 48 کلو گرام فائنل میں حریف شمالی کورین باکسر ہایانگ کو شکست دے کر یہ اعزاز  پایا۔ ویتنام میں جاری ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں بدھ کو لائٹ فلائی ویٹ کے 48 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں بھارتی باکسر میری کوم نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف شمالی کورین باکسر ہایانگ کو   5-0 پوائنٹ سے زیر کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا.

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پانچویں مرتبہ ایشین باکسنگ چیمپئن بننے کا اعزاز پایا ہے۔

مصنف کے بارے میں