برطانوی حکام کی لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر فوری کارروائی

برطانوی حکام کی لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر فوری کارروائی

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکام نے لندن میں پاکستان مخالف پرو پیگنڈہ  پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لندن میں گاڑیوں سے پاکستان مخالف بینرز فوری ہٹانے اور بدنیتی پر مبنی اس مہم میں ملوث افراد  کیخلاف انظباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لندن میں گاڑیوں پر پاکستان مخالف اشتہاری مہم سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن اور برطانیہ میں دولت مشترکہ آفس کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔جس پر ٹرانسپورٹ ٖفار لنڈن(ٹی ایف ایل) حکام نے بد نیتی پر مبنی بینرز ہٹانے کی مناسب کارروائی کے بعد انکوائری کا آغاز کیا ہے اور ذمہ داروں کیخلاف انظباطی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان نے پروپیگنڈا مہم کیخلاف فوری اقدامات کو سراہا ہے۔