شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
کیپشن: image by facebook

لاہور /اسلام آباد :مفکر پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کایوم ولادت آج  ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے، لاہور ، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں یوم ولادت کے حوالے سے مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

 ڈاکٹر علامہ محمد اقبال شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ شاعر مشرق نے متعدد کتابیں بھی لکھیں جن میں بال جبریل، بانگ درا، کلیات اقبال، مسجد قرطبہ،ذوق و شوق و دیگر شامل ہیں۔