پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تیسرے روز بھی جاری رہیں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تیسرے روز بھی جاری رہیں گے
کیپشن: گزشتہ روز پاکستانی پاور سیکٹر میں نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کے فراہم کی گئی تھیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد سے تیکنیکی سطح کے مذاکرات میں معیشت سے متعلق ڈیٹا شئیرنگ ہو گی جب کہ گزشتہ روز پاکستانی پاور سیکٹر میں نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کے فراہم کی گئی تھیں۔

آئی ایم ایف کی ٹیم ابھی صرف معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر بریفنگ لے رہی ہے اور 12 نومبر سے شروع ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات میں ان پر اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ حال ہی میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔