پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
کیپشن: گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہو گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ سیریز میں کیویز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہو گا اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرائے گی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ سرفراز الیون کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے واپس روانہ ہو گئے جب کہ آج کے میچ کے لیے کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم ساؤتھی، ایس سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔