حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد کر رہی ہے، مراد سعید

حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد کر رہی ہے، مراد سعید
کیپشن: ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں، مراد سعید۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد ہورہا ہے اور ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ گھروں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘ کا افتتاح کر چکے ہیں۔

اپوزیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریاں کے وعدے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔