نیشنل ٹی 20 کپ کی ڈرافٹنگ،8 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب،محمد عامر کو کپتانی مل گئی

نیشنل ٹی 20 کپ کی ڈرافٹنگ،8 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب،محمد عامر کو کپتانی مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور تمام ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان بھی کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں لاہور میں گزشتہ رات ٹیموں کی ڈرافٹنگ تقریب منعقد کی گئی ۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو راولپنڈی جبکہ عماد وسیم کو اسلام آباد کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ ڈرافٹنگ میں ریجن ٹیموں کے نمائندگان سمیت سلیکٹرز اور کوچز نے شرکت کی۔

ڈرافٹنگ میں آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی اور کپتانوں کا انتخاب کیا گیا۔ کامران اکمل لاہور وائٹ، انور علی کراچی کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ فاٹا کی قیادت عثمان شنواری اور اسلام آباد کے کپتان عماد وسیم مقرر کر دیے گئے۔


لاہور بلیو کی کپتانی سعد نسیم۔پشاور کی سربراہی محمد رضوان اور ملتان کے کپتان صہیب مقصود ہونگے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 10 سے 25 نومبر ملتان میں کھیلا جائے گا۔