منی لانڈرنگ کیس، ارشد وہرہ، بابر غوری اور خواجہ سہیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

منی لانڈرنگ کیس، ارشد وہرہ، بابر غوری اور خواجہ سہیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
چاروں افراد کو 12 نومبر کو نیب کے دفتر میں پیش کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، ذرائع۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی  اے) اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیو ایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے چاروں افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں جن میں بابر غوری، احمد علی، خواجہ سہیل منصور اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کو 12 نومبر کو نیب کے دفتر میں پیش کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔