نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں امام الحق گیند لگنے سے انجرڈ

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں امام الحق گیند لگنے سے انجرڈ
کیپشن: فوٹو فائل

ابو ظبہی : قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کیوی بولر فوگوسن کا باؤنسر لگنے سے انجرڈ ہو گئے۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکسان کی اننگز کے 13 اوور کی پہلی ہی گیند قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق باؤنسر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

 
امام الحق نے فرگوسن کی باؤنسر پر ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند اُن کے بلے پر نہ آ سکی اور سیدھی ہیلمٹ پر جا لگی، شدید تکلیف کے باعث امام الحق گراؤنڈ میں لیٹ گئے۔

بعد ازاں قومی ٹیم کے فزیو نے گراؤنڈ میں آ کر امام الحق کا طبی معائنہ کیا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔امام الحق خود چل کر گراؤنڈ سے باہر گئے جس کے بعد انہیں چیک اپ کے لیے ایمبولنس میں ڈال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔