منشیات برآمدگی کیس،رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور:عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

انسداد منشیات کے خصوصی جج شاکر حسن نے فرہاد علی شاہ کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

ن لیگی رہنما کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گاڑی 3:34 منٹ پر لاہور کنال روڑ پر پہنچی اور ان کی گاڑی پندرہ منٹ کے اندر اے این ایف کے آفس پہنچ گئی۔

وکیل استغاثہ نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کی بنیاد دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی ہے۔


درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز کے بعد رانا ثنااللہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے عدالت سابق وزیرقانون کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔