کیپٹن نوید فیملی فرینڈ ، میری نئی فلم کے ہیرو وہی ہونگے، اداکارہ میرا

کیپٹن نوید فیملی فرینڈ ، میری نئی فلم کے ہیرو وہی ہونگے، اداکارہ میرا

لاہور : پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے،اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دکھی جارہی ہیں۔


اداکارہ میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرے فیملی فرینڈ ہیں اور میں آج کل امریکہ میں انہی کےساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن نوید کےساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’ٹرائی اینگل لو‘ بھی ہے جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہتے ہوئے میں نے انگریزی سیکھنے کے بعد کلاسیکل ڈانس کی کلاسز بھی لینا شروع کردی ہیں جس میں مزہ آرہا ہے، تربیت مکمل ہونے پر نیویارک میں ہی پرفارم کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں میرا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ تا۔