بابری مسجد کے فیصلہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

بابری مسجد کے فیصلہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: انتہا پسند ہندوؤں نے دباؤ ڈال کر اپنے حق میں فیصلہ کرایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ بابری مسجد فیصلے سے انصاف کا قتل ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کے بارے میں فیصلہ مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے انصاف کا قتل ہوا ہے اور بھارت نے کھلا پیغام دیا ہے کہ اس کی زمین پر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کے فیصلہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اور انتہاپسند ہندوؤں نے دباؤ ڈال کر اپنے حق میں فیصلہ کرایا ہے۔اس فیصلے سے ہندوستان میں مقیم اقلیتیں مزید غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ ملیا میٹ ہو گیا ہے جبکہ اس فیصلے کے اثرات مودی سرکار کو لے ڈوبیں گے۔