ڈرامہ سیریل عہد وفا کی شوٹنگ روک دی گئی

ڈرامہ سیریل عہد وفا کی شوٹنگ روک دی گئی

اسلام آباد: ایم ڈی پروڈکشن اور آئی ایس پی آرکے تعاون سے تیار کیے جانے والے معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دو اہم اداکار احمد رضا میر اور وہاج علی کو ڈینگی بخار کی وجہ سے ڈرامے کی مزید شوٹنگ روک دی گی ہے ۔ذرائع کے مطابق صرف 17 اقساط کا سکرپٹ تحریر جبکہ 15اقساط کی شوٹنگ مکمل ہوسکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فی الحال احد رضا میر ملک سے باہر ہیں جبکہ وہاج علی آہستہ آہستہ صحتیاب ہورہے ہیں۔