تبدیلی آگئی، کرتار پور کوریڈور اس کا عملی ثبوت ہے, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

 تبدیلی آگئی، کرتار پور کوریڈور اس کا عملی ثبوت ہے, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
Image Source: File Photo

کرتاپور:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی آگئی، کرتار پور کوریڈور اس کا عملی ثبوت ہے، پوری دنیا پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے، 72 سال ہوگئے ایک وعدہ بھارت نے بھی کیا تھا، کشمیری منتظر ہیں، آئیں مل کر راستہ نکالیں۔


 

تفصیلات کے مطابق ، کرتاپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سکھوں کیلئے کرتار پور کھول دیا گیا ہے، امریکا، برطانیہ، یورپ سے آکر پاکستانیوں کی مہمان نوازی دیکھیں، برصغیر میں نفرت کے بیج کون بو رہا ہے ؟ آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے، مذہبی اور باہمی اعتماد کے رشتہ کا عملی مظاہرہ آج دنیا دیکھ رہی ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، جس کا سہرا وزیر اعظم  کے سرجاتا ہت، بابا گرونانک نے محبت کا پیغام دیا، محبت کے بیج بوئے، کاش یہ پیغام کشمیر کی وادی میں بھی پھیل جائے،پاکستانی حکومت معاشی اور محبت کی راہ داری پر کام کر رہی ہے، سی پیک پاکستان کی معاشی راہ داری ہے۔

 

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تبدیلی آنہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے، کرتارپور عملی ثبوت ہے، عمران خان نے ایک سال پہلے بھارت کے عوام سے وعدہ کیا تھا، وزیراعظم نے کہا تھا محبت کی راہ کھول کر دکھاؤں گا۔