نوازشریف علاج کے لیے کل لاہور سے لندن روانہ ہوں گے, ذرائع

نوازشریف علاج کے لیے کل لاہور سے لندن روانہ ہوں گے, ذرائع
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے کل لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کو حتمی شکل دی جارہی ہے، نوازشریف کل صبح 9 بجے لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ، میاں شہبازشریف، جنید صفدر، ڈاکٹر عدنان سمیت شریف فیملی کے دیگر افراد بھی نوازشریف کے ہمراہ لندن جائیں گے ۔ البتہ مریم نواز قانونی پابندیوں کے سبب ساتھ نہیں جائیں گی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ وزارت داخلہ نے نیب کو بھیج دیا ہے اور امکان یہی ہے کہ نوازشریف کو صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے گی۔

نوازشریف کی ناسازی طبیعت کے باعث غیرملکی ایئر لائن کی ایئرایمبولینس بک کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے،نوازشریف کےعلاج کے لئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے لندن میں انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔