پاکستان میں کورونا کے بڑھتے وار، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9 مریض جاں بحق

Nine more patients died from corona in the last 24 hours
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: کورونا وائرس نے پاکستان میں دوبارہ پنجے گاڑ لئے ہیں، اموات میں حالیہ اضافے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک روز کے دوران 1650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 3 لاکھ 44 ہزار 839 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 881 مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جارہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے مثبت کیسز کی تعداد 344839 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18981 ہے۔ آزاد کشمیر میں 4758، بلوچستان میں 16105، گلگت بلتستان میں 4366، اسلام آباد میں 21861، خیبر پختونخوا میں 40657، صوبہ پنجاب میں 106922 اور صوبہ سندھ میں 150169 کنفرم کیسز ہیں۔

اسکے علاوہ آزاد کشمیر میں 995، بلوچستان میں 252، گلگت بلتستان میں 159، اسلام آباد میں 2500، خیبر پختونخوا میں 1264، پنجاب میں 6876 اور سندھ میں 6935 ایکٹو کیسز ہیں۔

اس موذی مرض کے ہاتھوں آزاد کشمیر میں 109، بلوچستان میں 154، گلگت میں 93، اسلام آباد میں 241، خیبر پختونخوا میں 1288، پنجاب میں 2408اور سندھ میں 2684 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس مرض سے صحت مند ہونے والوں کی بات کی جائے تو صوبہ سند کے 140550 پنجاب کے 97638، خیبر پختونخوا کے 38105، اسلام آباد کے 19120، گلگت بلتستان کے 4114، بلوچستان کے 15700 اور آزاد کشمیر کے 3654 شہری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس سے 25 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ وبا کی دوسری لہر کے خطرناک اثرات کے پیش نظر حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، صابن سے ہاتھ دھوئیں، سینیٹائزر استعمال کریں جبکہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اس دشمن کو شکست دی جا سکے۔