سعودی عرب میں جدید ترین ڈیجیٹل ریسٹ بینچ متعارف کروا دیے 

Introduces digital rest bench in Saudi Arabia
فوٹو: بشکریہ عرب 24 نیوز

جدہ : سعودی عرب کے بڑے صنعتی شہر دمام کو جدید ترین بنانے کی جدوجہد جاری ہے ۔ سعودی حکومت نے صنعتی شہر دمام میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل ریسٹ بینچ متعارف کروا دیے ہیں ۔ جس سے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت بھی میسر آئیگی ۔ 

عرب اخبار کے مطابق اہم ترین شہر کی مختلف سڑکوں اور محلہ جات میں ان  کا جال بچھایا جارہاہے ۔   یہ جدید ترین ریسٹ بینچ فائیو جی ، فور جی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں ۔ 

ڈیجیٹل بینچوں میں شمسی توانائی سے روشنی اور الیکٹرسٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ رات کے اوقات میں یہاں بیٹھنے والوں کو اندھیرے کا احساس نہیں ہوگا۔ 

وائی فائی نیٹ ورک اور سمارٹ آلات کی چارجنگ کی سہولت موجود ہے ۔ دمام میونسیپیلٹی کا کہناہے کہ  ڈیجیٹل ریسٹ بینچ پانچوں فرض نمازوں کی اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر ، تشہیری بورڈ ، ماحول دوست ایل ای ڈی بلب اور ڈیجیٹل واچ سے آراستہ ہیں  جس سے وقت ، دن اور درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ نماز کے اوقات اور نماز پڑھنے کے لیے ساتھ ہی جگہ بھی فراہم کی گئی ہے ۔ 

ڈیجیٹل بینچوں کے ذریعے مختلف سمتوں کا تعین کرنے کےلیے اوپن وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے گوگل میپس  سے جگہ یا کوئی بھی مقام تلاش کیا جاسکتاہے ۔ 

ان بینچوں پر ملکی اور غیر ملکی شہری بیٹھ کر بس ، ٹیکسی کا انتظار کر سکتے ہیں ۔تھکاوٹ ختم کرنے کے لیے آرام کرسکتے ہیں ۔ وائی فائی کا استعمال کرکے انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتاہے ۔