پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

PPP leader Qamar Zaman Kaira corona virus test positive
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: خبریں ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ میں وبائی مرض کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں مہم چلا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ کچھ روز سے گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے جس کے بعد گزشتہ رات ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔ پیپلز پارٹی رہنما ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

خبریں ہیں کہ انہوں نے خود کو اسلام آباد میں 15 روز کیلئے قرنطینہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران قمر زمان کائرہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ بھی ملتے رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نیئر بخاری اور راشد ربانی بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ جن سیاستدانوں نے اس موذی مرض نے جکڑا ان میں اسد قیصر، میاں شہباز شریف، عمران اسمٰعیل، سعید غنی، شیخ رشید،  علی زیدی، میاں اسلم اقبال اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر شامل ہیں۔ 

ان کے علاوہ سعید غنی، شہریار آفریدی، فیصل زیب خان، صلاح الدین، شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چودھری، مریم اورنگزیب، مرتضیٰ وہاب، احسن اقبال، حمزہ شہباز اور تیمور سلیم جھگڑا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔