ابوظہبی : ہائیپر لوپ میں دو مسافروں کی رائیڈ  نے نئی تاریخ رقم کردی

History ، passengers، ride، hyperloop
کیپشن: فوٹو : بشکریہ ٹویٹر ورجن ہائیپرلوپ

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار ہائپر لوپ پوڈ  میں دو مسافروں کی   ٹیسٹنگ رائیڈ نے نئی تاریخ رقم کرکے  دنیا بھر کو حیران کردیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  دبئی کی ڈی پی ورلڈ  نے بین الااقوامی ہائیپرلوپ کمپنی کے ساتھ مل کر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔ لیڈنگ گلوبل سمارٹ لاجسٹک سولیشن  نے متحدہ عرب امارات میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ 

10dc67811654cc055ed0c3a416aff943 f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

اس اہم ترین کامیابی  کو دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ادارے  انڈسٹری اینڈ سیفٹی  اسیسر  ( آئی ایس اے)  کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ پہلے تاریخی سفر کے دوران بہترین خدمات انجام دی گئی ۔

<

fc0c9421cf61820bdd9793c45be99352

/p>

  اس موقع پر ورجن ہائیپر لوپ کے چئیر مین سلطان  احمد بن سلیمان  نے پسنجر ٹیسٹنگ رائیڈ کو دیکھا ۔

ورجن ہائپرلوپ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیمان  اور گروپ کے  سی ای او سلطان احمد بن سلیمان  نے کہا ، "مجھے اپنی آنکھوں کے سامنے تاریخ بنتی دیکھ کر حقیقی خوشی ہوئی۔

100 سال سے زیادہ عرصہ میں بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے پہلے نئے انداز کا مشاہدہ کرنا۔میں نے ہمیشہ اس ٹیکنالوجی کو ایک محفوظ نظام میں تبدیل کرنے کے لئے ورجن ہائپرلوپ میں ٹیم پر زبردست اعتماد کیا ہے ، اور آج ہم نے یہ کام کیا ہے۔ ہم لوگوں اور سامان کی انتہائی تیز رفتار ، پائیدار نقل و حرکت کے نئے دور کی شروعات کے اور قریب ہوگئے ہیں ۔ منزل بس ایک قدم کی دوری پر ہے ۔ 

متحدہ عرب امارات میں ہائیپر لوپ پوڈ کی ابتدائی رائیڈ کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہاہے ۔ یو اے ای میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے وہ کر دکھایا ہے جو ابھی تک باقی دنیا میں نہیں ہوسکا۔ 

ہائیپر لوپ سے مستقبل قریب میں ایک یا دو نہیں ہزاروں مسافر وں اور سامان کو ایک جگہ سے دوسری چند منٹوں میں پہنچایا جاسکے گا۔  یہ سفر انتہائی آرام دہ اور محفوظ ترین بن جائیگا۔ 

گھنٹوں کے فاصلے منٹوں تک محدود ہو کر رہ جائیں گے ۔