سردی کے موسم میں جلد کو خشک ہونے سے بچایئے 

Protect skin from drying out in cold weather
کیپشن: فائل فوٹو

لندن : موسم سرما کی آمد آمد ہے ۔ جس کے ساتھ   ہی مرد وخواتین میں خشک جلد کامسلہ درپیش آنا معمول کی بات ہے ۔ 

اس موسم میں جلد  اور چہرا پھٹنا شروع ہوجاتاہے ۔  اس کا مردوں سے زیادہ خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سردی کے موسم کے ساتھ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کی وجہ سے  جلد خشک ہوجاتی ہے ۔ 

اس کے علاوہ زیادہ نمکین کھانے بھی جسم کے خلیوں سے رطوبت کھینچتے ہیں اور یہ ہی حال  مقدار سے زیادہ میٹھی چیزوں کا ہے ۔

جن اشیاء میں چینی کا زیادہ استعمال کیا جاتاہے ۔ وہ جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں ، جلد کی تازگی اور لچک ختم ہوجاتی ہے ۔ ان کھانے میں سفید چاول ، روٹی وغیرہ شامل ہے ۔ 

ماہرین غذا وٹامن اے سے بھرپور اشیاء موسم سرما میں کم کھانے کی ترغیب دیتے ہیں ، ان میں دودھ ، انڈے کی زردی وغیرہ بھی شامل ہیں  اس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور جلد کی خشکی میں اضافہ ہوتاہے ۔