اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے

National Assembly, Asad Qaiser, Parliamentary Meeting
کیپشن: Photo: na.gov.pk, National Assembly of Pakistan,

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت 11 نومبر دوپہر 2بجے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہو گا۔ 


تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلانے کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ 


پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سے بلاول بھٹو زرداری، ایم ایم اے سے اسعد محمود اور پاکستان مسلم لیگ سے چوہدری طارق بشیر چیمہ مدعو بھی مدعو ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد اور  عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان بھی مدعو ہیں۔ 


سینٹ سے سینٹرز مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف، میر کبیر احمد محمد شاہی، مولانا عبدل عفور حیدری، محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، انوار الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان کو بھی مدعو کیا گیا۔ وفاقی وزراء پرویز خٹک، عجاز احمد شاہ، علی امین خان گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور وزیراعظم کے مشیر ظہیر الدین بابر عوان اور معاون خصوصی معید یوسف اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ 


اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور قائم مقام وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افصل کو خصوصی شرکت کے لیے دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے۔  اجلاس میں صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔