ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کرائیں، کائرہ

 ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کرائیں، کائرہ
کیپشن: ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کرائیں، کائرہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سیئنر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا  ہے کہ  ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص  ہیں تو بیک  ڈور رابطے ختم کرائیں۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو دیکھیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟، نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو ساتھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور سابق حکمران کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب عملاً ختم ہو چکی ہے جب تک پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں تھی اس میں جان تھی جبکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور حکومت دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کر رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا غریب کا بھوک سے برا حال ہے اور یہ کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں، چینی، آٹا، تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور مزید ہو گا۔ وزیراعظم قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں ہم سیکھ رہے ہیں اور ہمیں مہنگائی میں دنیا کی مثالیں نہ دیں غریب کو ریلیف دیں اور چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا لیکن اس میں کہاں سے ڈالر کا عمل دخل ہے جبکہ اس صورتحال سے نکلنے کا واحد حل حکومت سے چھٹکارا ہے۔