شہباز شریف نجی دورے پر مصر سے لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع

شہباز شریف نجی دورے پر مصر سے لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع

لندن: وزیراعظم شہباز شریف نجی دورے پر مصر سے لندن چلے گئے ، دورہ لندن میں 2 روزہ قیام کے دوران وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس بھی ہوگا ، جس میں مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم ن لیگ کے قائد کو ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے ، اجلاس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی ۔

اس سے قبل یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال نے نوجوانوں کو اسلاف کی قربانیوں ، عظمت رفتہ اور کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ شاعرمشرق نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی ، آئیں، ہم خود سے سوال کریں، کیا واقعی ہم نے اقبالؒ کے پاکستان کی حفاظت کی ۔

مصنف کے بارے میں