آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یادگار شہداءپشاور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یادگار شہداءپشاور کا دورہ

لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کا دورہ کیا اور یادگار شہداءپر پھول رکھے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداءپر پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امن و استحکام کیلئے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے شہداءکی قربانیوں کے نتیجے میں سماجی اقتصادی ترقی ممکن ہوئی۔

مصنف کے بارے میں