عمران خان کی سیمی فائنل میں جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

عمران خان کی سیمی فائنل میں جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ایک شاندار جیت سمیٹنے پر بابراعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں!‘ 

7327ea1caa6ea5a651d9523ae0583268


واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے جبکہ 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑ کر جیت کی بنیاد رکھی۔ 
بابراعظم 43 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

مصنف کے بارے میں