کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا

کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا

اسلام آباد : نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا - کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کیساتھ ایئر پورٹ پر اترے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز شریف ابھی رات گئے لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے جہاں پر  ایئر پورٹ سے نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا ۔


اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن اس موقع پر بہت جذباتی ہو گئے اور وہ نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے جن کو مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنما ﺅں نے وہاں سے اٹھایا۔ کیپٹن صدر کو یہاں سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں لےجائے جانے کا امکان ہے۔