مریم نواز کا کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم سے رابطہ 

مریم نواز کا کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم سے رابطہ 

لاہور:مریم نواز کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم سے رابطہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایئر پورٹ سے نیب کی ٹیم نے  گرفتار کر لیاتھا ۔ ان کی گرفتاری کے بعد ن لیگی  لیگی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی شروع کر دی جبکہ کئی کارکنان نے گاڑی کے آگے لیٹ کر سخت احتجاج شروع کر دیا تھا ۔

تاہم مریم نواز فوری طور پر گھر چلی گئیں ۔ مریم نواز نےکیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد اپنے والد نواز شریف سے رابطہ کیا اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تمام تفصیلات فراہم کیں ،اس موقع پر  سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب میں پیشی کیلئے وطن واپسی کے باوجود ایئرپورٹ سے گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، تاہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوں گے۔