کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری پران کےبیٹےجنیدصفدرکابیان

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری پران کےبیٹےجنیدصفدرکابیان

اسلام آباد: کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری پران کےبیٹےکابیان بھی سامنے آگیا ۔


تفصیلات کے مطابق  کیپٹن(ر)صفدر کے بیٹے جنیدصفدر کا کہنا ہے کہ ان کے والدکواسلام آبادآمدپرہی گرفتارکرلیاگیا،این اے21کےبھائیواوربہنو،آپ کوفخرہوناچاہیےکہ آپ نےایسےشخص کونمائندہ منتخب کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ "کیپٹن (ر) صفدر این اے21کافخرہیں"۔

واضح رہے کہ  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر  کو  ایئر پورٹ سے نیب کی ٹیم نے گرفتار کر لیا تھا۔تاہم اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا  گرفتاری کی اطلاع ملتے ہیمسلم لیگ(ن) کے کارکن اس موقع پر بہت جذباتی ہو گئے اور وہ نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے جن کو مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنما ﺅں نے وہاں سے اٹھایا۔